Picture Gallery - ITA distributes stitching machines among special persons

رحیم یار خان( ) معذور افرادکے لئے روزگار کے مواقع مہیا کرنا صدقہ جاریہ اور حقوق العباد کی بہترین مثال ہے یہ باتیں ادارہ تعلیم و آگہی کے ڈسٹرکٹ منیجر فرحان عامر ، ممتاز شاعر لالہ ناصر ، پرنسپل سکول فار سپیشل پرسن عمائل عامی اور عسکریہ پری کیڈٹ سکول کی پرنسپل اور ممتاز سماجی کارکن محترمہ غزالہ وحیدنے سکول فار سپیشل پرسن کے زیر اہتمام درزیوں کا کام جاننے والے سپیشل افراد میں سلائی مشینیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام مکتب فکر کے لوگوں کو ان کہ بحالی میں ان سپیشل افراد کا ساتھ دینا ہو گامعذور افراد کا بر سر روز گار ہونا معاشرے میں خوشحالی کی علامت ہے سپیشل افراد بھی مختلف ہنر سیکھ کر اپنا اور اپنے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بن چکے ہیں یہ افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں جو کہ معذوری کے باوجود ہنر سے آراستہ ہیں اور محنت کو اپنا شیوا بنایا ہوا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ باقی تمام افراد بھی اس دھارے میں شامل ہو کر با عزت روزگار کا حصول ممکن بنائیں مخیر افراد ہی اس خواب کو ممکن بنا سکتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیشل افراد نے بتایا کہ سلائی مشینیں ملنے پر وہ بہت خوش ہیں اور اپنی مشینوں ہونے کے سبب گھر پر کام کر سکتے ہیں اور خاندان کے باقی افرا د کو بھی ہنر سکھا سکتے ہیں تقریب کے آخر میں ادارہ تعلیم و آگہی کے ڈسٹرکٹ منیجر فرحان عامر ، غزالہ وحید سمیت تما م افراد نے سکول فار سپیشل پرسن کا دورہ کیا اور سپیشل بچوں کے ساتھ بھر پور وقت گزارا۔